ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یوکرین : اسٹیج پر پتلون سے بے نیاز ہونے والا مسخرہ گرفتار

یوکرین : اسٹیج پر پتلون سے بے نیاز ہونے والا مسخرہ گرفتار

Tue, 16 May 2017 17:55:35  SO Admin   S.O. News Service

کیف،16مئی(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)یوکرین کے وزیر داخلہ آرسن ایواکوف نے بتایا ہے کہ پولیس نے اْس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے Eurovision Song Contest کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اپنی پتلون اتار دی تھی۔ یہ واقعہ اتوار کے روز اْس وقت پیش آیا جب یوکرین کی گلوکارہ جمالا اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق اس حرکت کے دوران جسم پر آسٹریلوی پرچم لپیٹے ہوئے شخص کا نام وِٹالی سیڈیوک ہے اور وہ ایک ٹیلی وڑن رپورٹر ہے۔دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹی وی اسکرینوں کے ذریعے اس منظر کو دیکھا۔
یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نامناسب حرکت کا ارتکاب کرنے والے شخص کو 72 گھنٹوں کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے فیس بک صفحے پر تحریر کیا ہے کہ واقعے کے ذمے دار سیڈیوک کو جرمانے سے لے کر پانچ برس تک کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔سیڈیوک ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ ان میں امریکی اداکار بریڈ پِٹ کو زور دار مکا مارنا شامل ہے جب کہ وہ لاس اینجلس میں اپنے پرستاروں کو آٹوگراف دے رہے تھے۔ایک مرتبہ سیڈیوک سنیما فیسٹول میں ایک اداکارہ کے کیمروں کے سامنے کھڑے ہونے کے دوران اْس کے وسیع لباس کے اندر گْھس گیا تھا۔اْس نے سانتا بابرا فلم فیسٹول کے دوران ایک مرتبہ امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو کمر سے سختی سے پکڑ کر معانقہ کیا۔گریمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران گلوکارہ ایڈیلے کے ایوارڈ لینے کے دوران سیڈیوک چھلانگ لگا کر اسٹیج پر پہنچ گیا تھا۔ اس کے علاوہ ماسکو میں ایک پریمئر شو کے دوران اداکار وِل اسمتھ کو بوسہ دینے کے بعد اْس کو امریکی اداکار کی جانب سے تھپڑ کھانا پڑا تھا۔


Share: